بریکوٹ،پاکستان تحریک انصاف میں مفاد پرست ٹولہ کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔پارٹی منشور کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔آج ایم پی اے اور ایم این اے کے خلاف جو بھی پارٹی کے عہدیداران یا کارکن اخباری بیانات جاری کرتے ہیں وہ پارٹی کے کارکن نہیں بلکہ دوسرے پارٹیوں کے ایجنٹ ہیں ۔ایم پی اے عزیز اللہ خان گران کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ویلیج کونسل ابوہا میں وہ ترقیاتی کام کئے جن کا یہاں کے عوام سوچ بھی نہیں سکتے تھے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل ناظم عزت الرحمان نے ویلیج کونسل ابوہا کے عہدیداروں کے اجلاس سے کیا اس موقع پر تحصیل بریکوٹ کے پی ٹی آٗی یوتھ ونگ سینئر نائب صدر سہیل خان،جنرل کونسلر عطاء اللہ خان ،جنرل کونسلر حسن گل ،جنرل کونسلر بخت شاہ،کسان کونسلر حسن نواب ،شیعب،لعل بہادر،کے علاوہ دیگر کارکن کثیرتعداد میں موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خوابوں کی تعبیر ایم پی اے عزیز اللہ خان گران کر رہے ہیں اپنے حلقہ نیابت میں کروڑوں روپوں کے ترقیاتی کاموں کاجال بچھا رہے ہیں ۔موجودہ صوبائی حکومت بلدیات کو بہت توجہ دے رہی ہے اور انشاء اللہ بلدیاتی نظام میں پورے تحصیل بریکوٹ کا نقشہ تبدیل کرکے عوام کو حقیقی تبدیلی دکھا ئیں گے ۔
622 total views, no views today


