سوات، بچوں کے پارک پر سرکاری عمارات بنانا ظلم ہے، ریحام خان بچوں سے پارک چھیننے والوں کو روک دیں، نیلم چٹان، سیدوشریف کالج کالونی میں سماجی کارکن اور پیس فار نیو جنریشن کی چئیر پرسن نیلم چٹان کے زیر قیادت بچوں کے کھیل کے لئے مخصوص اراضی پر ریسکیو کی عمارت بنانے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہر ہ ہوا جس میں مختلف سکولوں کے بچوں سمیت جمناسٹک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نیلم چٹان نے کہاکہ خیبر پختون خوا حکومت نے دعوا کیا تھا کہ ہر یونین کونسل کے سطح پر کھیلوں کے میدان تعمیر کئے جائینگے مگر اس کے برعکس پہلے سے موجود کھیلوں کے میدانوں کو ختم کیاجارہاہے ، جوکہ سراسرزیادتی ہے انہوں نے کہاکہ کالج کالونی میں عرصہ دراز سے مخصوص آراضی میں بچے کھیل رہے ہیں اور یہاں پر بچوں کو باقاعدہ جمنا سٹک اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوتے ہیں اب حکومت اس پر سرکاری عمارت بنارہی جوکہ بچوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے انہوں نے ریحام خان سے اپیل کی کہ اس پر ایکش لیاجائے کیوں کہ وہ خود بھی بچوں کے حقوق کے لئے کام کررہی ہے ۔ اس موقع پر بچوں اور کھلاڑیوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے تھے جس پر حکومت سے مطالبہ کیاگیاتھاکہ بچوں کے لئے گراونڈ کو ختم نہ کیاجائے اور ریسکیوکے لئے متبادل جگہ فراہم کی جائے۔
676 total views, no views today


