خوازہ خیلہ ،ایم این اے مسرت احمد زیب نے خوازہ خیلہ ٹیٹابٹ کا دورہ کیا ، اس موقع پر مسرت احمدزیب نے اراضی متاثرین کے ساتھ ملاقات کی ، جہاں پر موجود اراضی متاثرین کے سیکڑوں لوگوں نے اپنا فریاد سناتے ہوئے کہا کہ ٹیٹابٹ ایک محدود گنجان آباد گاؤں ہے جہاں پر مختلف لوگوں کے تھوڑے تھوڑے زمینیں ہے جس پر وہ کھتی باڑی کرکے اپنا گزر بسر کررہے ہیں ، لیکن یہاں پر فوج چھاونی کے تعمیر سے علاقے کے کثیر تعداد میں لوگ ا نتہائی متاثر ہوجائینگے کیونکہ یہاں کے لوگوں کے رہنے کیلئے بھی معقول زمین دستیاب نہیں ہے ، اس موقع پر ایم این اے مسرت احمد زیب نے متاثرین اراضی کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگ پر امن اور محب وطن شہری ہے اوران کے مسائل کو ہر فورم میں اٹھاکر حل کرنے کے بھر پور کوشش کرونگی اور ٹیٹابٹ ، ٹھیگداری کے عوام کا پیغام لے کر اعلیٰ احکام کے سامنے رکھونگی ، انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا اپنا فرض سمجھتی ہوں اور ہر مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑی رہونگی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام ادارے عوام کے خدمت کیلئے بنائے گئے ہیں ، لہذا ان کو عوام کے تحفظات کا خاص خیال رکھنا چاہیے ۔
518 total views, no views today


