کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع واشک میں ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 شرپسندوں کو ہلاک جب کہ 4 کوگرفتار کرلیا. بلوچستان کے ضلع واشک میں ایف سی اورحساس اداروں نے مصدقہ اطلاعات پرکارروائی کی جس کے نتیجے میں فورسزاورشرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔
ترجمان ایف سی کا کہنا تھا کہ شرپسند وں کے خلاف فائرنگ کے تبادلے میں 2 شرپسند ہلاک جب کہ 4 گرفتارکرلیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا جس میں 1 سب مشین گن،3 پستول اورایک دستی بم برآمد شامل ہے تاہم گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لئے مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔
284 total views, no views today
Comments


