ؓبریکوت، تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے نتیجے میں عورت اور بچی جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی،ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں حد درجہ اضافے کا خدشہ ہے۔درجنوں کی تعداد میں مال مویشی ہلاک متعدد گھر اور عمارتیں گر کر تباہ ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل بریکوٹ کے علاقہ کوٹہ میں دیوار گرنے سے مہناز زوجہ محمد سلیم ،شموزئی کے علاقہ گمکوٹ میں 12سالہ بچی سائلا جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ بریکوٹ ہسپتال کو زخمیوں میں بسیار زوجہ خان زادہ بریکوٹ،ثناء دختر فرویدغالیگے،زوہب ولد عبید اللہ کوٹہ،مرجان دختر رضا خان بریکوٹ،روزی خان ولد مدار خان ڈیڈور،بشری زوجہ سلطان علی غالیگے،شاندانہ زوجہ زاہداللہ بریکوٹ،مسماۃ وجہیا زوجہ امیرخان بریکوٹ،حمید اللہ ولد حیبب اللہ کوٹہ،حسن زمینہ زجہ اسرار بریکوٹ،صنفاء زوجہ پرویز بریکوٹ،شیر شاہ ولد حضرت عمر نجیگرام،شیر ولد بہرام سیرئی املوک درہ ،کوثر دختر محمد رحیم غالیگے،رابعہ دختر یوسف بریکوٹ،شرافت زوجہ طارق بریکوٹ،عزیز ولد محمد شاہ جہانگیر ابوہا،فقیر محمد ولد ولی محمد جہانگیر شامل تھے لائے گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی ۔اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ الطاف احمد اور ای اے سی محمد فہیم خان نے پورے علاقے کا دورہ کیا اور بریکوت ہسپتال میں ڈاکٹر وں کو فوری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ زخمیون کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائے ۔تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر عزت رحمان ،تحصیل کونسلر فضل اکبر خان،ناظم حماد خان کے علاوہ ایس ایچ او غالیگے بشیر خان ،بریکوٹ چوکی انچارج اکبرحسین خان نے بھی زخمیوں کی عیادت کی ،انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے متاثرین کے مدد کی اپیل کی
750 total views, no views today


