سوات، سوات میں قیامت خیز زلزلے نے تباہی مچانے کے بعد ضلعی انتظامیہ ،سیکورٹی فورسز کے جوان حرکت میں آگئے ، ہنگامی کارروائی شروع، ائی ایس پی ار سوات کے مطابق میجر جنرل نادر خان نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ شروع کردیا ہے، وہ مختلف ہسپتالوں کا دورہ بھی کرینگے، جہاں پر وہ زخمیوں کی عیادت کرینگے، ائی ایس پی ار سوات کے مطابق انچارج اپریشن ملاکنڈڈویژن زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ بھی لیں گے، اسی طرح ضلع بھر سمیت ملاکنڈڈویژن میں سیکورٹی فورسز نے امدادی اپریشن بھی شروع کردیا ہے اوروہ زلزلہ سے متاثرہ افراد کو ریلیف دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
480 total views, no views today
Comments


