سوات، ملاکنڈڈویژن میں قیامت خیز زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 137 ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 837 ہے اسی طرح تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد 815 ہو گئی ہے، کمشنر ملاکنڈڈویژن نے سوا ت نیوز ڈاٹ کام کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن بھر کے سات اضلاع میں زلزلے کے باعث بہت بڑی تباہی ہوئی ہے، زلزلے کی وجہ سے سوات ، بونیر، دیر ، دیر اپر، شانگلہ ، چترال، ملاکنڈ ، بونیر اور کوہستان میں 137 افراد جاں بحق 837افراد زخمی، جبکہ 815 مکانات تباہ ہو چکے ہیں،اسی طرح سوات میں چوالیس مکانات کو نقصان پہنچا ہے، مانکیال، بالاکوٹ، مدین، کالام سمیت دیگر علاقوں میں تیس کے قریب مکانات ملبے تلے دب گئے ہیں،
484 total views, no views today
Comments


