سوات ۔کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ پورے ملک میں زلزلہ سے سب سے زیادہ نقصان ملاکنڈڈویژن کو ہوا ہے، سڑکوں ، پلوں سمیت دیگر امدادی کارروائیوں میں پاک فوج کا تعاون حکومتی اداروں کو حاصل ہے، ٹراما سنٹر ہنگامی بنیادوں پر زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا ہے، تاکہ متاثرین کے پریشانی کو کم کیا جا سکے، ان خیالات کااظہا رانہوں نے سوات میں سنٹرل ہسپتال میں زلزلہ متاثرین کے عیادت کے موقع پر کہی ، کور کمانڈر نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور زخمیوں سے انکی حال احوال بھی پوچھی، اس موقع پر کور کمانڈر نے میڈیا کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈڈویژن زلزلہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، یہاں پر جانی ومالی نقصانات بہت زیادہ ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاک فوج امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں،جبکہ جن علاقوں میں عوام پھنس چکے ہیں ان کو ریسکیو کا کام بھی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ جن علاقوں کو عوام کو ہیلی کاپٹر کی ضرورت پڑے گی وہاں پر ہیلی کی سہولت دینگے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا تعاون دیگر حکومتی اداروں کو حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ بہتر علاج ومعالجہ کی کوششیں کررہے ہیں۔
488 total views, no views today


