بریکوٹ، پاک آرمی کی طرف سے ناگوہا اور زرخیلہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد اور متاثرین میں راشن تقسیم ‘ تفصیلات کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ناگوہا اور زرخیلہ میں پاک آرمی کے جوانوں نے اپنے مدد اپ کے تحت زلزلہ زدگان کے لئے فری میڈکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا‘ جس میں سینکڑوں لوگوں کو منفت علاج اور ادویات فراہم کی گئی اس موقع پر پاک آرمی کے جوانوں نے اپنے خوراک سے بچت کی ہوئی راشن متاثرہ لوگوں میں تقسیم کی ‘ اس موقع پر آرمی افیسر میجر حسن اور نعیم رضا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کہ اس گھڑی میں ہم اپنے عوام کے ساتھ ہیں اور اپنے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کے حکم پر عوام کے مدد کررہے ہیں مصیبیت کے اس گھڑی میں ہم سب کو اپنے قوم کی مدد کرنی ہوگی ‘ اس مو قع پر ڈاکٹر مظہر بھی موجو د تھے ۔
564 total views, no views today


