بریکوٹ ۔ناظم اعلیٰ ضلع سوات محمد علی شاہ کا دورہ تحصیل بریکوٹ ‘ زلزلہ متاثرین کے داد رسی کے لئے ان کے گھروں پر گئے ‘متاثرین کے امداد سیاست کے بھینٹ نہیں چڑھائیں گے ‘ ہر متاثر کے ان کے نقصان کے مطابق ان کا حق ملے گا ‘ بلدیاتی نمائندوں کو اللہ نے کامیابی دی ہے تمام سرکاری اہلکا ر ان کو عزت دیں ‘ ویلج ناظم تحصیل و ضلع کونسلر ان کو متاثرین کے سروے میں شامل کیا جائے ‘ متاثرین کے مدد ہم سب پر فر ض ہیں بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں ‘ نوا ز شریف سوات اسلئے نہ آسکیں کیونکہ یہاں پر وزیر اعلیٰ پر ویز خٹک اور عمران خان تشریف لائیں تھے ‘ ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم محمد علی شاہ نے زلزلہ متاثرین کے گھروں کے دورے کے موقع پر اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ‘ اس موقع پر اے سی بریکوٹ الطاف احمد چاچڑ ، ٹی ایم او بریکوٹ فضل ربی خان ، تحصیل ناظم گوہر ایوب ، تحصیل بابوزئی کے نائب ناظم فضل حمید ، ضلعی کونسلر یوسی بریکو ٹ عجب خان ، ضلعی کونسلر نصر اللہ باچا ، تحصیل کونسلر فضل اکبر خان ، تحصیل کونسلر عدنان خان ، ویلج ناظمین ، حماد خان ، ظفر علی خان اور دیگر بھی موجود تھے ‘ اس موقع پر ناظم اعلیٰ کو تحصیل بریکوٹ میں ہونے نقصانات کے بارے میں اے سی بریکوٹ نے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک سروے کے مطابق سینکڑوں گھر ایسے ہیں جو کہ مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں گھر جزوی طور پر تباہ ہوگئے ہیں بہت سے لوگ بے گھر ہوئے ہیں اور لوگوں کو غذا اور ٹینٹ کی فوری طور پر ضرورت ہے ‘ ناظم اعلیٰ نے یقین دلا یا کہ تمام لوگوں کی مدد کی جائے گی لیکن وقت تھوڑا لگے گا انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم پورے ضلع سوات میں میں اور میرے ساتھی تمام تحصیلوں کے ناظم اور نائب ناظم ، تحصیل و ضلع کونسلر ز دن رات متاثرہ علاقوں کے دورے کررہے ہیں اور ان کے نقصانات کے بارے میں تفصیلات اکھٹے کررہے ہیں ‘ تما م سرکاری ادارے ۔ ویلج ناظمین ، کونسلرز کے جمع کردہ تفصیلات کو سروے میں شامل کریں تاکہ کوئی دو نمبری نہ ہوسکیں اور کسی کے ساتھ نہ انصافی نہ ہو ‘ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ہر گھر تک میں نہ پہنچ سکوں تو کوئی اس پر ناراض نہ ہو ‘ سوات کے ہر فرد جو اس زلزلے میں متاثرہوا ہے وہ میرے لئے عزیز ہے اور میں اسکے ساتھ ہو ‘ میرے ضلع کے تمام ویلج کونسلرز سے لیکر ضلع ناظم تک ہم ایک گھر کے افراد ہیں ہم سب مل کر متاثرہ لوگوں کے مدد کریں گے ‘ خدا نے ہمیں عزت اور طاقت دی ہیں ہم اسکا بہتر استعمال کرینگے ‘ تمام متاثرہ لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے سروے درست طریقے سے کریں تاکہ وہ سروے سے نہ رہ سکیں ۔
672 total views, no views today


