کبل(تحصیل رپورٹر) گذشتہ روز اے این پی سوات کے نائب صدر خورشید خان آف توتانوبانڈئی نے یو سی قلاگے اور توتانوبانڈئی میں زلزلہ سے شدید متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے دور دراز پہاڑی علاقہ کولالے،پیر پٹے ،اشر بنڑ اور مضافات میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور فردا فردا متاثرہ افراد کے رہائشگاہوں پر جاتے ہوئے دلی ہمدردی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑین گے اے این پی کے قائدین و کارکنان علاقے میں ہونے والے نقصانات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور متاثرین کے بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اہلیان علاقہ نے خورشید خان کے آمد پر تسلی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ علاقے کے پسماندہ اور غریب عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کرنے کے لئے موصوف عملی اقدامات کریں گے۔
606 total views, no views today


