بریکوٹ، قومی وطن پارٹی ملاکنڈزون کے سیکرٹری جنرل صدیق علی خان نے کہاہے کہ قومی وطن پارٹی کے مرکزی وصوبائی چیرمین آفتاب احمد خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے علاقے کے گھر گھر جا کر خود سروے کریں اور جلد از جلد رپورٹ ارسال کریں تاکہ متاثرین زلزلہ گان کے ساتھ بروقت تعاون کیا جا سکے۔اس سلسلے میں تحصیل بریکوٹ کے دورافتادہ علاقہ املوک درہ سیرئے پاٹی کا دور ہ کر رہا ہوں ۔یہا ں پر بہت نقصان ہو ا ہے اور یہاں پر بے بس اور غریب گھرانے رہائش پزیر ہیں ۔۔انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے کارکن اپنے اپنے علاقے کا سروے جلد از جلد مکمل کریں تاکہ بروقت صوبائی قائدین کو رپورٹ کر کے متاثرین زلزلہ گان کی مد د کی جا سکیں ۔اس وقت سیاست نہیں بلکہ خدمت کرنی چاہیے اور ہمار ا ایمان ہے کہ ہم سیاست سے بالا تر ہوکر اپنے علاقے کے متاثرین کی بھر پور مد د کریں ۔قومی وطن پارٹی اپنے متاثرین بھائیوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے ساتھ ہر قسم تعاون کیا جائے گا۔
578 total views, no views today


