سوات،پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر پیر صابر شاہ نے مسلم لیگ ن سوات کے جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق کو اپنے عہدے پر بحال کردیا ، صوبائی جنرل سیکرٹری رحمت سلام خٹک کے پریس ریلیز کے مطابق صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق کے برطرفی کے احکامات کو معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے آئین کے مطابق انجینئر عمر فاروق کی برطرفی عمل میں نہیں لائی گئی ہے لہٰذا وہ بدستور مسلم لیگ ن ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہیں گے ۔ انجینئر عمر فاروق کی بحالی کی خبر سے پورے سوات کے لیگی ورکروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
494 total views, no views today
Comments


