مینگورہ، منتخب نمائندے فی الفور نقصانات کا سروے کرے، متاثرین زلزلہ کے ہر ممکن مدد کریں گے ، ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے ضلع کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس کے صدارت نائب ناظم عبدالجبار خان نے کی ، اجلاس میں تحصیل ناظمین نائب ناظمین کے علاوہ ضلعی کونسلروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اجلاس میں ضلعی کونسلروں نے کہا کہ زلزلہ میں تباہ شدہ مکانات دکانات اور دیگر املاک کا تاحال سروے نہیں ہوا ہے اور سروے میں ہمیں نظرانداز کیا جارہا ہے ، ضلع ناظم محمد علی شاہ نے کہا کہ زلزلہ میں جوتباہی ہوئی ہے ، متاثرین کے ہر ممکن مدد کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ سروے کے حوالے سے کمشنر ملاکنڈ سے بات کی ہے تمام منتخب نمائندے اپنے علاقوں کے نقصانات کا سروے جلد از جلد مکمل کریں تاکہ ان کے بحالی کیلئے اقدامات شروع ہوسکے ۔
518 total views, no views today


