مینگورہ، ویلج کونسل سیکرٹری اسامیوں پر تقرری کیلئے این ٹی ایس دینے والے امیدواروں کاٹیسٹ کی منسوخ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،حکومت سے حکم واپس لینے اورفوری بھرتیوں کا مطالبہ،ٹیسٹ کی منسوخی کیخلاف کیس بھی دائر کردیا،ماہ رمضان میں ویلج سیکرٹری اسامیو ں کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ دینے والے درجنوں امیدواروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورجلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے عقل زادہ،فضل معبود،عبداللہ ،توقیر،وقاص اوردیگر امیدواروں نے کہاکہ ماہ رمضان میں شدید گرمی کے باوجود پشاورجاکر این ٹی ایس ٹیسٹ دیا اور اس امیدپر انتظار کرنے لگے کہ انہیں انٹرویو کیلئے بلایا جائے گا مگر ہماری اس امیدپر اس وقت پانی پھرگیا جب صوبائی حکومت کی جانب سے ٹیسٹ کی منسوخی اوردوبارہ ٹیسٹ دینے کا حکم جاری ہوا،انہوں نے کہاکہ اس ظلم کیخلاف باربار اپیلیں اوراحتجاجی مظاہرے کئے مگر اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا،انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ کی منسوخی کیخلاف ہم نے دارالقضاء میں کیس بھی دائر کیا ہے ہمیں امید ہے کہ عدالت سے ہمیں انصاف ملے گا اوراگر پھر بھی حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا تو احتجاجوں کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔
438 total views, no views today


