مینگورہ، زلزلہ متاثرین کے بحالی کیلئے صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں ، ان خیالات کاا ظہار صوبائی وزیر آبپاشی محمود خان، ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمن اور ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے سیدو میڈیکل کالج میں منتخب نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ زلزلہ سے سوات میں جو تباہی ہوئی ہے ان کے بحالی کیلئے صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں اور نقصانات کا سروے جاری ہے جو جلد مکمل ہو جائے گا ، صوبائی حکومت نے متاثرین زلزلہ کیلئے پیکج کا اعلان کیا ہے جس پر آئندہ ہفتے عمل درآمد شروع ہو جائیگی ، اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹرتاج محمد خان نے ہسپتال کے مسائل سے منتخب نمائندوں کو آگاہ کیا ۔
472 total views, no views today
Comments


