مینگورہ ،گلوبل پیس کونسل پاکستان کے انتخابات مکمل ہوگئے ، احمد شاہ صدر جبکہ فضل مولا زاہد جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ، اس حوالے سے گلوبل پیس کونسل سوات کے جنرل باڈی کا اجلاس مینگورہ میں منعقد ہوا ، جس میں آئندہ دو سال کے لئے کابینہ کا انتخاب ہوا ، متفقہ طور پر صدر کے عہدہ کیلئے احمد شاہ ، سینئر نائب صدر الحاج زاہد خان ، نائب صدر آزادے خان ،
جنرل سیکرٹری فضل مولا زاہد ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محبوب علی ، فنانس سیکرٹری محی الدین ،پریس و انفارمیشن سیکرٹری عبداللہ آفس سیکرٹری وکیل احمد کانجو کا انتخاب کیاگیا ، ایک قرار داد کے ذریعے سرپرست اعلیٰ کیلئے ضیاء الدین یوسفزئی اور سرپرست شیر افضل خان کوٹ کے ناموں پر اتفاق کیاگیا ، کونسل کے صدر احمد شاہ خان نے علاقے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے ترقی وخوشحالی ، تعلیم صحت ماحول کی حفاظت کیلئے بھرپور عزم کااظہار کیا انہوں نے کہاکہ کونسل کے مقاصد کو آگے لے جانے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔
560 total views, no views today


