سوات، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سوات کے سینئر صحافی فضل خالق خان سے بھائی کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی، امیر جماعت نے پنے دورہ سوات کے مختصر دورہ کے موقع پر سیدوشریف اسپتال میں زلزلہ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی جس کے بعد وہ ضلعی امیر مولانا فضل سبحان، اختر علی خان اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ وہاں سے امان کوٹ میں پروفیسر فضل واحد خان اور فضل خالق خان کے گھر گئے جہاں پر انہوں نے مرحوم پروفیسر فضل واحد خان کی وفات پران کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لئے اللہ تعالیٰ سے صبر جمیل کی دُعا کی ،اس موقع پر انہوں نے مرحوم پروفیسر صاحب کے کمرے کو خصوصی طورپر ملاحظہ کرتے ہوئے ان کے دینی خدمات کو سراہا۔
562 total views, no views today


