سوات ، پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماء میانگل شہریار امیرزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کی ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق کے دوبارہ اپنے عہدہ پر بحال ہوناپارٹی میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے،فرد واحد کے فیصلوں نے پارٹی کو بے تحاشا نقصان پہنچایا ہے جس سے لیگی ورکروں میں تشویش پائی جاتی ہے،بغیر شوکاز نوٹس کسی کو عہدہ سے ہٹاناامریت ہے،صوبائی صدر نے بروقت صحیح فیصلہ کرکے پارٹی کو تقسیم ہونے سے بچایا ہے،افسوس کامقام ہے کہ جو کارکن پارٹی کی بہتری کیلئے کام کرتے ہیں ان کو دیوار سے لگائے جانے کی کوششیں شروع ہوجاتی ہے جس کی تازہ مثال انجینئر عمر فاروق ہے،بحیثیت جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق نے پارٹی کے حق میں بہتر کام کئے مگربغیر کسی جواز کے موصوف کو عہدہ سے ہٹایا گیاان خیالات کا اظہار میانگل شہریار امیر زیب نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں میں “ون مین شو”سے پارٹی سے وہ توقعات پوری نہیں ہورہی جس کی حقدار ہے،مرکزی قائدین انجینئر عمر فاروق کو بغیر کسی شوکاز نوٹس کے عہدہ سے ہٹانے کا نوٹس لیکر ذمہ داروں سے وضاحت طلب کریں اور پارٹی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے پے درپے موسمی پرندوں کے خلاف اقدامات اٹھائیں۔
498 total views, no views today


