مینگورہ، ضلعی کونسلر محمدزیب خان نے کہاہے کہ سوات میں زلزلے کی وجہ سے کافی تباہی ہوئی ہے لہٰذہ یہ وقت سیاست اورسیاسی اختلافات کا نہیں بلکہ اتحاداوراتفاق کا ہے تاکہ متاثرین کو بروقت اورصحیح طریقے سے امداداورریلیف پہنچایا جاسکے ،سوات پریس کلب میں حلقہ پی کے 86سے منتخب ہونے والے کونسلروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زلزلہ کے فوراََ مذکورہ حلقہ سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حیدرعلی خان دیگر ذمہ داروں کے ہمراہ بروقت ہسپتال پہنچے اورمتاثرین کی مددمیں مصروف ہوگئے حالانکہ ضلعی ناظم بھی موقع پر پہنچے تھے مگر ہمارے ایم پی اے نے خدمت میں کلیدی کرداراداکیا ہے،انہوں نے کہاکہ بحیثیت ایک شہری ہمیں اتنا حق پہنچتاہے کہ وزیراعظم سے سوات نہ آنے پرگلہ کریں کیونکہ وزیراعظم نے صرف شانگلہ کا دورہ کیا مگر سوات نہیں آئے حالانکہ سوات میں بھی کافی نقصانات ہوئے ہیں،انہوں نے کہاکہ سیدوہسپتال میں دوسالو ں سے تیار کیجولٹی جو بند پڑی تھی اسے بھی کھول دیا گیا تاکہ مریضوں کو سہولت رہے اسی طرح ایم پی اے ڈاکٹر حیدرعلی خان کی ہدایت پر ہم تمام بلدیاتی نمائندوں نے پی کے 86کے تمام متاثرہ مقامات کادورہ کرکے وہاں پر ہونے والے نقصانات کی تفصیلات اکھٹی کیں اوربعد میں ان کا اندراج بھی کیا،انہوں نے کہاکہ جس طرح مکمل تباہ ہونے والے مکانات کیلئے فنڈدینے کا پروگرام بنایا گیاہے اسی طرح جن مکاناے کو جزوی نقصان پہنچاہے انہیں بھی دوبارہ تعمیر کیلئے فنڈفراہم کرنا چاہئے کیونکہ وہ مکانات بھی رہائش کے قابل نہیں رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نمائندوں کے پاس کسی قسم کے اختیارات نہیں انہیں صرف ڈی سی آفس سے بذریعہ ایس ایم ایس روزانہ سبزیوں کے نرخوں کے حوالے تفصیلات بھیجی جاتی ہے ،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دئے جائیں ،اس موقع پر فضل محمد،سیدبخت عمر،میاں سید ،شیرعالم کاکا،رحیم اللہ خان ،محمدرحمان اوردیگربلدیاتی نمائندے بھی ان کے ہمراہ تھے۔
518 total views, no views today


