مینگورہ، چیئرمین ڈیڈک و ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سوات میں 20 ہزار پانچ سو کسانوں کو گندم کا بہتر ین تخم فراہم کررہے ہیں ، 5 کروڑ روپے کی لاگت سے انصاف فوڈ سپورٹ پروگرام سے سوات بھر کے کسانوں اور کاشتکاروں کو گندم کا بہترین تخم فراہم کررہے ہیں ، انہوں نے محکمہ زراعت شعبہ تو سیعی کے زیر اہتمام انصاف فوڈ سپورٹ پروگرام کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز راعت توسیعی سوات محمد عزیز، انچارج شعبہ تخم محمد صدیق ، زرعی ادویات انچارج عدالت خان ، باغات و سبزیات کے انچارج فضل مولا اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، جبکہ اس موقع پر انصاف فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے تحت درجنوں کسانوں میں گندوم کا تخم تقسیم کیا ، علاوہ ازیں فضل حکیم خان نے سنٹرل ہسپتال کا دورہ کیا ، چہاں پر ایم ایس ڈاکٹر مقصود ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر شاہ دوران نے تفصیلی بریفینگ دی ، فضل حکیم خان نے انہیں ہدایت کی کہ ہسپتال میں زلزلہ سے زخمی افراد کو ہسپتال سے فارغ کرنے کے ساتھ انہیں ضروری ادویات مفت فراہم کی جائے اس سلسلے میں اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے ، فضل حکیم خان نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ تمام لوگ ہمارے بھائی ہیں انہیں مشکل کی اس گھڑی میں اکیلے نہیں چھوڑینگے ۔
528 total views, no views today


