سوات ، سوات کے تحصیل بریکوٹ کے علاقہ کوٹہ کے دو سو مکانات زلزلے سے تباہ ہوچکے ہیں ، امدادی سرگرمیاں نہ ہونے کی برابر ہیں ، مقامی انتظامیہ منظور نظر افراد کو نواز رہے ہیں ، سوات نیوز ڈاٹ کام اور روزنامہ شمال سوات کے خصوصی ٹیم نے سوات کے تحصیل بریکوٹ کے علاقہ کوٹہ کا دورہ کیا ، جہاں پر دو سو سے زائد مکانات مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں ، مگر پھر بھی وہاں پر کسی ذمہ دار سیاسی یا آفیسر نے دورہ تک نہیں کیا ، اس موقع پر متاثرہ لوگوں نے کہا کہ ہم سردی کے اس موسم میں کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں ، جبکہ ہم نے باربار اپیل کی کہ متاثرہ علاقہ کوٹہ کو بھی امدادی یا ریلیف دی جائے ، جبکہ مشران کاکہنا تھا کہ اے اے سی فہیم اپنے منظورنظر افراد مین امدادی پیکیجز ٹینٹ تقسیم کررہے ہیں جبکہ اصل حقدار مکمل طورپر محروم ہوچکے ہیں ، اس سلسلے میں سوات آپریشن کے انچارج کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ، ڈی سی سوات اور دوسرے اعلیٰ حکام نوٹس لیں ، اور غیر سرکاری تنظیمیں اس سلسلے میں بھی یہاں کے لوگوں کی امداد کریں۔
628 total views, no views today


