سوات،سوات کے اہم سیاسی رہنما اور عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ لیڈر افضل خان لالا کی نماز جنازہ ابائی گاؤں درشخیلہ میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ملک بھر سے سیاسی سماجی ، شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت، خاندانی ذرائع کے مطابق افضل خان لالا کی نماز جنازہ سہ پہر چار بجے ابائی گاؤں میں ادا کردی گئی ، اس موقع پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان، میجر جنرل ملاکنڈاپریشن نادر خان، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اسفندیار ولی خان،ضلع ناظم سوا ت سید محمد علی شاہ، ایم این اے سلیم الرحمان سمیت بہت بڑی تعداد میں اے این پی کے کارکنوں،دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں،فلاحی وسماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد اور اہلیان سوات نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شریک تھے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔افضل خان لالا کی عمر اکانوے سال تھی بریکوٹ،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان کا دورہ سوات ‘ سابق وزراء اور ممبران اسمبلی نے لنڈاکی کے مقام پر استقبال کیا ‘ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان جو کہ پارٹی کے مزکزی رہنما افضل خان لالا کے وفات پر تعزیت کے لئے سوات آرہے تھے لنڈاکی کے مقام پر ایوب آشاڑی ، سابقہ صوبائی اسبمبلی کے ممبر و جنرل سیکرٹری رحمت علی خان ، ضلعی نائب صدر ابراہیم دیولئی ، سینیٹر امرجیت ملہوترہ ، عدالت خان لالاجی ، بالی خان اور دیگر رہنماؤں نے لنڈاکی کے مقام پر ان کا استقبا ل کیا ‘ بعض ازا وہ افضل خان لالا کے کے وفات پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے اور مختصر دورے کے بعد واپس چلے گئے ۔
998 total views, no views today


