مینگورہ، پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ / دارالقضا ء سوات ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن سوات کے پہلے صدر اور سابق وفاقی وزیر محمد افضل خان (خان لالا) ایڈوکیٹ مرحوم کے یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا ، اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے کثیر تعداد میں وکلاء صاحبان نے شرکت کی ، تعزیتی ریفرنس میں وکلاء صاحبان نے افضل خان لالا کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی اور قیام امن کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا ، تعزیتی ریفرنس کے آخر میں مروحوم افضل خان لا لا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ، اجلاس کے اخر میں پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے صدر رضا ء الدین خان ایڈوکیٹ مرحوم افضل خان لالا کو خراج تحسین پیش کی اور مرحوم خان لالا کیلئے اجتماعی دعا کی اور تعزیتی ریفرنس میں شرکت کرنے والے تمام معزز ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔
586 total views, no views today


