خوازہ خیلہ خوازہ خیلہ کے نواحی علاقہ ٹھیکداری سے تعلق رکھنے والے سعید عمر خان ولد مالیار خان26اکتوبر زلزلہ کے دوران بے ہوش ہوگئے تھے جن کو فوری طور پر خوازہ خیلہ ہسپتال لایا گیا ،ابتدائی طبی امداد کے بعد مذکورہ شخص کو بے ہوشی کے عالم میں سیدو شریف ہسپتال پہنچا یا گیا تھا ، جو کہ وہاں پر پانچ دن زیر علاج رہے لیکن وہ مسلسل بے ہوش رہے اس کے بعد 30 اکتوبر شام سات بجے مریض پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں پر وہ 31 اکتوبر صبح وقت بے ہوشی کے حالت میں جان بحق ہوگئے ، لیکن بد قسمتی سے متوفی کا نام متاثرین زلزلہ لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے ، لواحقین کے پاس تمام ہسپتالوں کے ثبوت موجود ہے ، انہوں نے انتظامیہ اور اعلیٰ احکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے والد کا نام متاثرین ذلزلہ کے لسٹ میں شامل کرکے اس کی داد رسی کی جائے ۔
682 total views, no views today


