مینگورہ ، بزرگ سیاست دان افضل خان لالا کی وفات پر تعزیت کے لئے انے والوں کا دوسرے روز بھی تانتا باندھا رہا ۔ اے این پی سوات کے ترجمان عبداللہ یوسفزئی کے مطابق منگل کو گورنر مہتاب احمد خان عباسی ، جماعت اسلامی کے امیر سیراج الحق ، آفتاب احمد خان شیر پاو ، سکندر خان شیر پاو، لقمان قاضی ، میجر جنرل نادر خان ، غلام احمد بلور ، سنیٹر ذاہد خان ، سنیٹر نبی بنگش نے درشخیلہ سوات اکر افضل خان لالا کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔ ایم کیو ایم کے نائن زیرو ،اختر مینگل ، روف منگل اور مولانا سمیع الحق نے افضل خان لالا کے فرزند کو فون کرکے تعزیت کی ۔
دوسرے جانب آ سٹریلیا میں پْختونوں کی فلاح و بہود کی نمائندہ تنظیم “جرگہ “نے افضل خان لالا کی وفات پراعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں پختون قوم پرست رہنما محمد افضل خان لالا کے اِنتقال پر انتہاء افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم نے اسے پْختونوں کیلئے عظیم نقصان قرار دیا اور مرحوم کی مغفِرت کیلئے دْعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فر مائے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا فرماے۔ اس موقع پر جرگہ نے کہا کہ افضل خان لالا کی خدمات پورے پختونوں کیلئے ناقابل فراموش ہیں، انہوں نے نہایت کٹھن وقت میں پختونوں کی اواز کو پورے دنیا تک پہنچایا ، اس کی وفات پر جوخلا پیدا ہو چکا ہے وہ کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔
680 total views, no views today


