مینگورہ ، سوات ایسو سی ایشن ڈیف کے عہدیداروں کا سوات پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ، صوبے کے تمام ڈیف افراد 23نومبر کو اپنے جائز مطالبات کے منظوری کیلئے پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے اپنے احتجاج کریں گے اور اس وقت تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے جب تک وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان خود آکر ان سے ان کے مطالبات منظور نہ کریں ، ان خیالات کا اظہار سوات ایسو سی ایشن ڈیف کے صدریوسف علی شاہ ، نائب صدر محمد حسین ، جنر ل سیکرٹری شمس الرحمن عرف با بو خان ، ظفر علی ، ریاض اور حضرت عمر نے کیا ، انہوں نے کہا کہ گونگے بہرے سمیت تمام ڈیف افراد نے اپنے مطالبات درخواست کی شکل میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو دی ہے لیکن ان پر آج تک عمل درآمد نہ ہوا ، انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری محکموں کے بھر تیوں میں پانچ فیصد کوٹہ چاہتے ہیں ، کلرک ، استاد اور کلاس فور کے ملازمتوں پر بھی ہمارا حق ہے ،ہمارے تعلیم یافتہ خصوصی افراد کو بھی ملازمتیں دیکر ہمیں روز گار فراہم کیا جائے ، اسلئے حکومت ہمارے حال پر رحم کریں اور ہمارے جائز مطالبات منظور کریں ، ہم نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے خیبر پختونخوا کے سطح پر23 نومبر کو ڈیف افراد کا احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے ، جس میں صوبہ بھر کے ڈیف افراد شرکت کریں گے ، مظاہرے میں سوات کے ڈیف افراد خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔
584 total views, no views today


