مینگورہ، ای پی آئی صوبہ خیبرپختونخوا کے پروگرام منیجر ڈاکٹر طاہر ندیم نے کہاہے کہ وہ بچوں کو لگنے والی نو بیماریوں کیخلاف ویکسنیشن کررہے ہیں ،یہ بیماریاں زیادہ تر بچوں کو لاحق ہوتی ہیں جس سے وہ یاتو مرجاتے ہیں اور یا عمر بھر کیلئے معذورہوجاتے ہیں تاہم ان امراض سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے سرکاری سطح پر چند ٹیکے لگائے جاتے ہیں جس سے بچوں کو تحفظ ملتاہے،سوات پریس کلب میں ای پی آئی کے زیراہتمام ایک روزہ تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹی بی،پولیو،خناق،کالی کھانسی،تشنج،ہیپاٹائٹس بی،نمونیا،گرد ن توڑ بخاراورخسرہ یہ نو ایسی بیماریاں ہیں جو بچوں کو یا تو ماردیتی ہیں اوریاانہیں عمر بھر کیلئے معذوربناتی ہیں ،ان بیماریوں سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ٹیکے لگائے جاتے ہیں ،اگرچہ ان ویکسین پر سالانہ اربوں روپے خرچہ آتا ہے مگر حکومتی سطح پر یہ ویکسین بچوں کو مفت فراہم کی جاتی ہے بلکہ ویکسین لگانے کا عملہ بھی دہلیز پر پہنچ کر بچوں کو ویکسین کے انجکشن لگاتاہے،انہوں نے کہاکہ ای پی آئی کی ویکسین معیاری ہوتی ہے کیونکہ اسے ایک مخصوص درجہ حرارت میں رکھا جاتا ہے جو شروع سے لے کر آخر تک محفوظ رہتی ہے،انہوں نے کہاکہ اب پولیو کیلئے ایک نئی ویکسین تیار کی گئی ہے جبکہ بچوں کو ہونے والی دست کیلئے بھی ویکسین تیار کی جاتی ہے کیونکہ دست کی وجہ سے بھی بچوں کی ایک کثیرتعدادمرجاتی ہے،اس موقع پر انہوں نے پراجیکٹرکے ذریعے وژل بھی دکھائے جبکہ شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دئے۔
618 total views, no views today


