مینگورہ ، سوات میں زلزلہ سے تباہ ہونے والے مکانات کے متاثرین میں امداد ی چیکس کی تقسیم کا سلسلہ شروع ، ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان ،ایم پی عزیز اللہ ،اے سی تحصیل بابو زئی اشفاق خان ، یوسی رنگ محلہ کے ضلعی کونسلر نثار خان اور پاک آرمی کے میجر عمران نے متاثرین میں امداد چیکس تقسیم کئے ، اس موقع پر ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین میں چھ چھ لاکھ کے چیکس تقسیم کرنے کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور اب چند دنوں میں زلزلہ سے تباہ ہونے والے مکانات کے متاثرین میں دو دو لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کرنے کا عمل مکمل ہوجائیگا ۔
بریکوٹ، صوبائی حکومت کی طرف ے زلزلہ متاثرین کے لئے فراہم کردہ امدادی چیکس دوسرے دن بھی تقسیم کردئیے گئے۔صوبائی حکومت نے زلزلہ متاثرین کے لئے نقد مالی امداد قلیل مد ت میں کی ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ہے ۔ہم نے تبدیلی کا وعدہ کیا تھا اور ہم عملی طور پر تبدیلی ثابت بھی کررہے ہیں ۔تمام متاثرین کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا کوئی بھی محروم نہیں رہے گا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے سب ڈویژن آفس بریکوٹ میں متاثرین زلزلہ میں چیکس تقسیم کرنے کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ الطاف احمد چاچڑ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ محمد فہیم خان،تحصیل ناظم گوہر ایوب خان،نائب تحصیل ناظم بریکوٹ ڈاکٹر عزت الرحمان ،لیفٹنٹ حشام ۔ضلعی کونسلر سید باچا حسین ،جنرل کونسلر حسین خان،ضلعی اقلیتی کونسلر بلدیوکمار ،تحصیل اقلیتی کونسلر تلک کمارکے علاوہ پارٹی کارکن اور متاثرین کثیر تعداد میں موجود تھے ۔تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں کے متاثرن میں پچاس چیکس تقسیم کردئیے جبکہ بعد میں اسسٹنٹ کمشنر ودیگر بلدیاتی نمائندؤں نے بھی چیکس تقسیم کردئیے ۔اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ کے مطابق کل ٹوٹل 70چیکس تقسیم کردئیے گئے ہیںْ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی بھر پور کوشش ہے کہ وہ جلد ازجلد متاثرین زلزلہ کے محرمیوں کا ازلہ کرکے ایک نئی زندگی بسرکرسکے ۔اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ الطاف خان نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہاکہ سروے مکمل ہوچکا ہے اور سروے کے مطابق ٹوٹل گھر انے795مکمل طور پر تباہ جبکہ 917کو جزوی طورپر خراب ہوچکے ہیں
سوات، سید و شریف پاک آرمی کے کمانڈنٹ ڈیو لاگ بریگیڈئیر فاروق نے الخلیفہ بن زید ہسپتال میں متاثرین زلزلہ کی عیادت کی اس دوران آرمی کے ڈاکٹروں کی خاصی تعدا د بھی ان کے ہمراہ تھی۔ بریگیڈئیر فاروق نے الخلیفہ بن زید ہسپتال میں مختلف ورڈز کا معائنہ کیا اور میڈیکل انتظام و انصرام کا جائزہ بھی لیا۔ چترال ، شانگلہ اور سوات کے زلزلے سے متاثرہ افراد کی عیادت بھی کی اور جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل نادر خان کی طرف سے زلزلے سے متاثرہ مریضوں میں اشیائے خوردونوش اور تحائف بھی تقسیم کیے۔ انھوں نے زلزلے سے متاثرہ افراد کو یقین دلایا کہ یہاں پر ان کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ان کا علاج ومعالجہ بھی کروایا جائے گا۔ امدادی سرگرمیوں میں پیش رفت تیزی سے جاری ہے جس کے تنا ظر میں پاک آرمی کے زیرنگرانی زلزلے سے متاثرین میں چیک تقسیم کرنا شروع کر دیئے گئے ہیں، پاک فوج کے زیر نگرانی DCآفس سوات ، ACآفس سوات ، ACآفس چارباغ اورDCآفس شانگلہ میں متاثرین میں چیک تقسیم کیے گئے اور دیگر علاقوں میں بھی چیک تقسیم کئے جارہے ہیں۔ پاک آرمی کے زیر نگرانی تقسیم کئے جانے والے چیکس میں اس باے کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ شفافیت اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے چیک تقسیم جائیں ، تاکہ متاثرین جلد از جلد اپنے گھروں کی بحالی میں کام کا آغاز کر سکیں۔
723 total views, no views today


