مینگورہ، امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے وفاقی حکومت سے سوات تک کے لئے موٹر وے کا مطالبہ کردیا ۔ تباہ شدہ مکانات کے معاوضے پانچ پانچ لاکھ روپے کرنے مطالبہ ، متاثرہ علاقوں کا فوری دورے کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین ، سوات کے مختصر دورہ میں افضل خان لالااور سابق ایم پی اے محمد امین کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد مینگورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زلزلے سے تباہ شدہ مکان دولاکھ سے تعمیر نہیں ہوسکتا اس لئے حکومت تباہ شدہ مکانوں کے متاثرین کو کم از کم پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضے یکمشت ادا کرے ،سرکاری سروے سے بہت زیادہ نقصانات ہوئے ہیں ، ملاکنڈ ڈویژن میں زلزلہ سے تباہ املاک کی بحالی کیلئے سات ارب پچاس کروڑ روپے کی ضرورت ہے ، حکومت سردیوں میں اضافے سے پہلے پہلے معاوضو ں کی ادائیگی کیلئے برادر ممالک کا تعاون بھی حاصل کریں ، انہوں نے کہا کہ ہم نے اے پی سی میں ملاکنڈ ڈویژن میں زلزلہ زدگان کی بحالی کیلئے حکومت سے پانچ ارب روپے کا مطالبہ کیا ہے ،انہوں نے مرحوم افضل خان لالا کے بارے میں کہا کہ افضل خان لالا کی وفات صرف انکی پارٹی کا نقصان نہیں بلکہ اس سے پوری پاکستان میں خلاء پیدا ہوگیا ہے ، انہوں نے کہا کہ موٹر وے وفاقی حکومت کا اچھا منصوبہ ہے اور اس میں خیبر پختون خواہ کا حصہ انتہائی کم ہے اس لئے وزیر اعظم کو چاہیے کہ ہزارہ کی طرح سوات تک موٹر وے بنائی جائے جس سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور شورش ذدہ ان علاقوں میں معاشی ترقی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کو اپنی مدت معیاد پوری کرنے چاہیے تاکہ جمہوریت مظبوط ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے خیبر پختون خواہ میں شامل ہونے کے بعد قبائل کی احساس محرومی ختم ہو جائیگی اور وہاں کے ایک کروڑ لوگوں کو انصاف ملے گا ۔ اس سوال پر کہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی تحریک انصاف یا جے یو ائی سے اتحاد کریگی پر انہوں نے کہا کہ ابھی انتخابات میں وقت ہے اور وقت انے پر مناسب فیصلہ کیا جائیگا ۔
694 total views, no views today


