سوات،سوات نیوزڈاٹ کام کی خبر پر ایکشن، گاؤں کوٹہ کے متاثرین زلزلہ میں پاکستان نیوی نے امدادی اشیاء تقسیم کردی، دو سو گھرانوں کیلئے مزید امدادی اشیاء بہت جلد فراہم کئے جائیں گے، پاک نیوی کے لیٹیننٹ جاوید کے مطابق سوات نیوز ڈاٹ کام کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے پاکستان نیوی نے تحصیل بریکوٹ کے علاقہ کوٹہ میں امدادی ، ریلیف اشیاء تقسیم کردی ، امدادی اشیاء میں خوراکی اور غیر خوراکی سامان شامل ہیں، لیفٹیننٹ جاوید کے مطابق پاکستان نیوی نے روزنامہ شمال میں گاؤں کوٹہ کے متاثرین زلزلہ کی خبر شائع ہو گئی تھی جس کے بعد وہاں پرنیوی کے امدادی ٹیمیں پہنچ گئی اور متاثرین زلزلہ میں اشیاء تقسیم کردی ، جبکہ اسی علاقہ کیلئے خوراکی اشیاء پر مشتمل ایک بڑا ٹرک بہت جلد فراہم کیا جائے گا، امدادی اشیاء کو گاؤں کے متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی سوات، شانگلہ میں امدادی کاموں میں مصروف عمل ہیں، انہوں نے کہا کہ متاثرین کی ہرممکن مدد کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
768 total views, no views today


