سوات،سوات کے تاریخی عمارت میں خیمے لگ گئے ، اب پڑھائی خیموں میں کی جائے گی، ریاست سوات کے دور میں تعمیر ہونے والے گورنمنٹ جہانزیب کالج سیدوشریف کی عمارت حالیہ زلزلے میں شدید متاثرہوئی، جس کے بعد عمارت میں کلاسز کا سلسلہ منقطع کیا گیا، جہانزیب کالج کے طلباء اب پوسٹ گریجویٹ سیکشن میں کلاسز لے رہے ہیں لیکن دو کلاسوں کی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ان کیلئے صحن میں خیمے نصب کئے گئے ہیں جس میں طلباء پڑھائی کررہے ہیں،
صوبائی حکومت کے ایم پی اے فضل حکیم نے کالج کا دورہ کرکے عمارت بنانے کی یقین دہانی کرادی ہے، جہانزیب کالج کو سال 2005 میں انے والے زلزلے سے بھی نقصان پہنچا تھا اورعمارت میں شگاف پڑگئے تھے تاہم اس کے باوجود کالج میں کلاسوں کا سلسلہ جاری تھا، لیکن حالیہ زلزلے کے بعد عمارت میں کلاسوں کا سلسلہ ختم کردیا ہے، سوات کے سیاسی سماجی اور فلاحی کام کرنے والے لوگوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جہانزیب کالج کی عمارت کو قومی ورثہ قرار دیا جائے اوراس عمارت کو گرانے سے گریز کیا جائے ۔
398 total views, no views today


