بریکوٹ، ویلج کونسل نجیگرام اوراملوک درہ کے 20بانڈہ جات زلزلے سے محروم ہونے کا انکشاف،سینکڑوں متاثرین بے یارومدد گار،کھلے آسمان تلے اپنے بچوں سمیت شدید سردی میں رہنے پر مجبور،بارشوں نے ان کے مشکلات میں مذید اضافہ کردیا۔اب تک کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری ادارے نے پوچھا تک نہیں ،اگر ان بانڈجات کا سروے اور ان کو امداد سے محروم رکھا گیا تو سڑکوں پر نکل کر نہ ختم ہونے والے احتجاجوں پر مجبور ہوجائیں گے۔ان خیالات کا اظہار ویلج کونسل نجیگرام اور املوک درہ کے ناظم عصمت اللہ ،نائب ناظم مخدوم شاہ،جنرل کونسلر پرویز نے ایکسپریس کو بتایا ہے 12دن زلزلے کے گذر گئے مگر ابھی تک ان بانڈجاتوں کو کسی نے بھی دورہ نہیں کیا اور وہاں پر سینکڑوں کی تعداد میں گھر اور دیگر عمارتیں گر کر تباہ ہوچکی ہیں ۔یہ علاقہ زیادہ تر پہاڑی پر مشتمل ہیں اگر اس کا اب بھی سروے شروع کیا گیا تو تین دن میں بھی نہیں ہوسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ بریکوٹ اور گرد نواح کے علاقوں کا سروے ہوکر ان کو امدادی چیکس اور ٹینٹس مل چکے ہیں مگر درافتاد ہ علاقے جن میں گوری کند،سردب،سمسارے اور دیگر علاقے موجودہیں ان کے لئے ابھی تک ان کے ساتھ کوئی امداد نہیں کی گئی ہے جو کہ ان کے ساتھ ظلم و ناانصافی کے مترادف ہے۔فوری طور پر بریکوٹ انتظامیہ ،پاک آرمی اور دیگر ادارے ان کے مدد کے لئے ٹھوس ااقدامات اٹھائیں ۔اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ الطاف احمد چاچڑ سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہاکہ ابھی سروے کا معیاد ختم ہو چکا ہے ہم سے کسی نے بھی مزکورہ علاقوں کے بارے میں کوئی رابطہ نہیں کیا ہے اورکوشش کروں گاکہ ان متاثرین کے جائز مطالبات پورا کروں ۔
1,112 total views, no views today


