بریکوٹ ، وزیر اعلی کے مشیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے حالیہ زلزلے نقصانات کے بارے بریکوٹ سول ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا ، اس موقع پر قومی جر گہ کے صدر صدیق علی خان، ڈاکٹر یاسر خان ، شہاب خان، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ضلعی کونسلر سید باچا حسین ، و دیگر کثر تعداد میں موجود تھے، بریکوٹ سول ہسپتال کے انچار ج ڈاکٹر سلمان مستعان خان نے بریکوٹ میں حالیہ زلزلے کی وجہ سے نقصانات کے بارے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد کو بریفنگ دی ، موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد نے ایمرجنسی بنیادوں پر مرمت کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا کہ صوبائی حکومت صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، بریکوٹ ہسپتال کو ہر قسم سہولیات فراہمی کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کا ر لا کر دم لیں گے، موجودہ صوبائی حکومت کے صحت میں انقلابی اقدامات کے ذریعے بریکوٹ سول ہسپتال زیادہ فعال ہوچکاہے انشااللہ بریکوٹ ہسپتال اپ گریڈیشن کیلئے ہوم ورک مکمل ہو چکا ہے، بہت جلد بریکوٹ ہسپتال کو کیٹیگری سی کا درجہ دی جا ئیگی،انہوں نے کہا کہ علاقے کے تعمیر وترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑ یں گے، سیاست سے بالاتر ہو کر حلقہ نیابت کے غیور عوام کو تمام درپیش مسائل بطر یق حسن حل کر نا مشن کا حصہ ہے، انہوں نے کہا کہ بریکوٹ ہسپتال میں جتنا بھی مرمت کام ہے ، وہ امیر جنسی بنیادوں نمٹا ئیں گے۔
706 total views, no views today


