سوات, پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل چارباغ کا اہم اجلاس ،اجلاس میں کارکنان اور عہدیداران نے اپر سوات میں الگ ضلعی تنظیم بنانے کااعلان کردیا ،پارٹی کو ڈرائنگ روم تک محدود نہیں ہونے دیں گے ،اپر سوات کی ضلعی تنظیم کو نہیں مانتے دوبارہ انتخاب کرایا جائے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل چارباغ کے جنرل سیکرٹری فضل اکبر اور یو سی چارباغ کے جنرل سیکرٹری گجر لالا نے عہدیداروں اور کارکنوں سے کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل چارباغ میں کارکنوں اور عہدیداروں نے پارٹی بچاؤ مہم شروع کی ہے اور کہاہے کہ اپر سوات کے ضلعی صدر اور ضلعی عہدیداروں نے تحصیل چارباغ کو مکمل نظرانداز کیاہے جب کابینہ کا انتخاب ہورہاتھا اس وقت بھی چارباغ کے کسی ورکرکو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہم صوبائی قائدین اور چئیر مین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کرتے ہیں کہ اپر سوات کے عہدیداروں نے پارٹی کے نام ونشان کو ختم کرنے کی سازش شروع کی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اورا س سلسلے میں اگلے ہفتے ضلعی تنظیم کیلئے کمیٹی بنانے کیلئے مشاورت
620 total views, no views today


