مینگورہ ، جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈآرمی ڈویژن میجرجنرل نادر خان کی ہدایات پر مالاکنڈ ڈویژن میں پاک آرمی اور سول انتظامیہ کی طرف سے زلزلہ زدگان کی مدد بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں ابھی تک 76ٹن راشن ،24000ٹینٹ جس میں موسم سرماکی شدت سے بچنے کے لئے تمام سہولیات موجود ہیں تقسیم کر دےئے گئے ہیں۔ جبکہ197لوگوں میں جو زلزلہ میں جاں بحق ہوئے ہیں ان کو معاوضہ 6لاکھ فی کس دے دیا گیا ہے ۔ دوسری طرف گھر وں کے نقصانات کے حوالے سے ٹیموں نے اپناکام مکمل کر لیا ہے اور معاوضہ دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
648 total views, no views today
Comments


