مینگورہ , وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاو سنگ ڈاکٹر امجد علی نے سرکاری افسران کو تاکید کی ہے کہ وہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں عوام کی زندگی کی بہتری کیلئے منظور شدہ اور جاری منصوبوں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو حائل نہ ہونے یں اور ان منصوبوں کی تکمیل میں خواہ مخواہ رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔وہ جمعہ کے روز ڈی سی آفس میں محکمہ تعلیم (زنانہ و مردانہ) ، پیسکو کنسٹرکشن، پیسکو سوات اور پبلک ہیلتھ کے ضلعی افسران کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ عنقریب محکمہ تعلیم مردانہ سوات میں 900 جبکہ زنانہ میں 374اساتذہ این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کئے جائیں گے جس کے بعد ضلع میں کوئی سکول بند نہیں رہے گا ار تمام سکولوں میں اساتذہ کی کمی پر کافی حد تک قابو پا لیا جائے گا۔ ڈاکٹر امجد علی نے پیسکو کنسٹرکشن کے ایگزیکٹیو انجینئر کو ہدایت کی کہ چکدرہ گرڈتا سوات بجلی سپلائی لائن میں حائل رکاوٹیں فوری طور پر دور کی جائیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پارڑئی واٹر سپلائی سکیم جلد ہی چالو کر لیا جائے گا۔معاون خصوصی نے ہدایت کی کہ زرہ خیلہ واٹر سپلائی سکیم کے لئے ٹرانسفارمر بلا تاخیر نصب کیا جائے جبکہ حلقہ میں دیگر ٹرانسفارمرز کی فراہمی کا کام بھی تیز کیا جائے جن کے لئے مطلوبہ رقم پہلے ہی جمع کی جا چکی ہے۔ڈاکٹر امجد نے چھ کر وڑ روپے کی لاگت سے منظور شدہ ناگوا واٹر سپلائی سکیم میں تاخیر پر بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور ہدایت کی ک سکیم کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے اور انتظامیہ محکمہ پبلک ہیلتھ کو ضروری سیکورٹی فراہم کرے تاکہ تعمیراتی کام مزید رکاوٹ کے بغیر مکمل ہو سکے اور علاقہ کے ہزاروں عوام کو پینے کے صاف پانی کی نعمت میسر کی جا سکے۔آفسران نے تمام ترقیاتی کاموں کے بلا تاخیر تکمیل کا یقین دہانی
794 total views, no views today


