کالام، یوسی کالام کے منتخب نمائندوں اور علاقہ مشران نے زلزلہ نقصانات سے متعلق سرکاری سروے مسترد کردیا۔سروے میں مستحقین کو نظر انداز کردئے گئے ہیں۔ ازسر نو سروے کرکے حقداروں کو ان کا حق دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق یوسی کالام کے منتخب بلدیاتی نمائندوں ضلعی کونسلر ملک حسن زیب خان، تحصیل یوتھ کونسلر نصیراللہ کالامی، ولیج چیئرمین ملک گل ذادہ، ولیج نائب چیئر مین عبدالواحد، مزدور کسان کونسلر حاجی حضرت ولی، جنرل کونسلر عبدلحکیم اور علاقہ مشران نے کالام میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ زلزلے سے متعلق سرکاری سروے قابل قبول نہیں ۔ سروے میں درجنوں مستحق افراد کو نظر انداز کردئے گئے ہیں۔مقامی فلاحی تنظیموں کی سروے کے مطابق یوسی کالام میں سو سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ قراردئے گئے ہیں ، جبکہ سرکاری سروے میں تیس سے بھی کم گھروں کا اندراج ہوا ہے۔ ان کے مطابق یوسی کالام میں ایسے مکانات کو جزوی متاثر قراردئے گئے ہیں جو قابل استعمال نہیں اور کسی بھی وقت گر سکتے ہیں۔ ان میں سے خاندان نقل مکانی کرکے در بدر ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ اگر ایسے مکانات کو جزوی قرار دے کر ان میں خاندان رہائش پذیر ہوتو مزید جانی نقصانات کا خدشہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ دوبارہ ماہرین پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر متاثرہ علاقوں کی ازسر نو سروسے کی جائے تاکہ حقداروں کی حق تلفی نہ ہو۔
774 total views, no views today


