بریکوٹ، خواتین کی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے ۔خواتین کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنا موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں پہلی ترجیح ہے ۔معاشرے کو مہذب اور تعلیم یافتہ بنانے میں خواتین بھر پور کردار ادا کرسکتی ہے ۔سابق ادوار میں کسی بھی حکومت نے خواتین کے تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے آج تعلیم کی وہ شرح نہیں جو کہ ترقیافتہ ممالک کے ہیں ۔انشاء اللہ صوبے میں خواتین کے تعلیم کے فروغ میں بھی تبدیلی لائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول زرخیلہ کو ہائیر سیکنڈری اور گورنمنٹ گرلزمڈل سکول پارڑئی کو ہائی کادرجہ ملنے پر افتتاح کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحصیل ناظم گوہر ایوب ،ضلعی ناظم باچہ حسین ،کونسلر زمین خان کے علاوہ دیگر کثیرتعداد میں موجود تھے ۔گورنمنٹ گرلزمڈل سکول پارڑئی کو ہائی کا درجہ دیا گیا جس پر ایک کروڑ 17لاکھ ،گورنمنٹ گرلزہائی زرخیلہ کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا گیا اس پر 2کروڑ 29لاکھ روپے لاگت آئے گی۔انہوں نے کہاکہ ایک بچی کو تعلیم سے اراستہ کرنا پورے خاندان کے مترادف ہے او ر ملک میں خواتین کی آبادی نصف سے زیادہ ہے خواتین کے تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتاہے ۔اب پرائمری سکولوں میں دو کمروں کے بجائے سات کمرے تعمیر کئے جائیں گے تاکہ سرکاری سکولوں میں بھی بچوں کو بہترتعلیمی ماحول مہیا ہوسکے ۔انشاء اللہ بہت جلد مذید سکولوں کے اپ گریڈیشن کیا جائے گا
736 total views, no views today


