ایس پی ایس کالج میں سہ روزہ سائنس ، آرٹ اینڈ فوڈ ایگزی بیشن اختتام پذیر ہوگا۔ ایگزی بیشن میں سائنس اور آرٹ کے علاوہ مختلف فوڈ اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں جس میں طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ نمائش کا آخری روز مختلف پرائیویٹ اسکولوں اور والدین کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔
نمائش کے حوالے سے کالج کے پرنسپل محمد خلیل قاضی کے بقول ایسی نمائشوں کا اہتمام صرف اس لئے کیا جاتا ہے کہ طلبہ کے اندر چھپی صلاحیتیں کو سامنے لایا جائے۔
طالب علم اسامہ ریاض نے کے بقول ایسی نمائشوں کا انعقاد سال میں دو تین بار ہونا چاہیے۔ جو کچھ ہم کتابوں میں تھیوری کی شکل میں پڑھتے ہیں وہ یہاں پریکٹیکل طور پر نظر آ رہی ہیں ۔ اس لئے یہاں سیکھنے کا موقع زیادہ ہے۔
کالج انتظامیہ کے مطابق نمائش کے تیسرے روز تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں اور خصوصاً طلبہ کے والدین کے لئے وقف ہے۔ آج نمائش کا آخری دن ہے۔
360 total views, no views today


