بریکوٹ ، ویلج کونسل بریکوٹ شرقی کے جنرل کونسلر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسین خان نے کہا ہے کہ متاثرین زلزلہ زگان کی بحالی تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے ‘ بلا امتیاز اور بلا تفریق خدمت کرنا میر امشن ہے ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے علاقے کی خدمت کا تہیہ کیا ہے میں نے ذلزلہ سے پہلے بھی خدمت کی ہے اور ہر سخت وقت میں بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑونگا انہوں نے کہا کہ 2005زلزلے کے امدادی رقوم متاثرین کو 2010میں ملے تھے ‘ صوبائی حکومت اور مزکزی حکومت وزیر اعلیٰ ، ایم این ایز ، ایم پی ایز ، کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے صرف 10دنوں کے اندر اندر عوام کو فوری امداد جس میں امدادی رقوم اورٹینٹ فراہم کئے او ر انشاء اللہ زلزلہ زدگان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے ‘ حسین خان نے کہا کہ زلزلہ کے بعد میں نے عوام کے سہولت کے لئے ایمبولینس کے لئے تیل فراہم کیا تاکہ عوام اور مریضوں کو سہولت ہو،میں ہر وقت اپنے ایم پی اے کیساتھ رابطے میں تھا ‘تا کہ بریکوٹ کے مسائل سے بروقت آگاہ کرسکوں ‘ انہوں نے کہا کہ متاثرین زلزلہ زدگان کے ڈیٹا کلیکٹینگ کے وقت ہمارے ساتھ ضلعی و تحصیل کونسلر ز ، ویلج کونسل چیئرمین غربی ، جنرل کونسلر ز ، پٹواری ، پولیس اور سرکاری ٹیم کے ارکان موجود تھے ہم نے تمام کوائف اسسٹنٹ کمشنر آفس بریکوٹ میں جمع کئے تاکہ متاثرین زلزلہ کو ہنگامی بنیادوں پرامدادی اشیا ء اور امدادی رقوم مل سکیں ‘ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر افس بریکوٹ میں متاثرین کے تمام کوائف تحصیل بریکوٹ کے پٹواری سمیت سرکاری ٹیم نے جمع کئے جس میں کوئی سیاسی عمل دخل یا دباؤ نہیں تھا ‘انہوں نے کہا کہ بریکوٹ میں امدادی رقوم میں گٹھ جوڑ یا خرد برد کا شفاف طریقے سے انکوائیری کی جائے ‘ حسین خان نے پا ک آرمی اور متاثرین زلزلہ زگان کی مدد کرنے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقے کے خدمت کو تمام سیاسی پارٹیاں مل جل کر کرینگے تاکہ بریکوٹ دوبارہ آ باد ہوسکیں ‘ انہوں نے غیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بریکوٹ میں زلزلہ زدگان کے مدد کے لئے آگے ائیں ہم بھر پور حوصلہ آفزائی کرینگے ۔
836 total views, no views today


