بریکوٹ، اے این پی بریکوٹ تحصیل کونسلر فضل اکبر خان نے کہاہے کہ ہم نے زلزلے سروے میں کوئی کردار نہیں بلکہ یہ ہماری ٹیم ورک تھا۔پاک آرمی کے جوان،پٹواری تمام پارٹیوں کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے زلزلہ سروے خوش اسلوبی سے سرانجام دیا ہے اور اگر جہاں پر چیکوں کے غیر منصافانہ تقسیم ہوا ہے اس میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے ۔اے این پی بریکوٹ تحصیل کونسلر فضل اکبر خان عوام کے عدالت میں خود کو عدالت میں پیش کردیا ۔صوبائی و مرکزی حکومت زلزلے میں متاثرہ کرایہ دار کو بھی معاوضہ سے نوازے کیونکہ ان کے فرنیچر اور قیمتی سامان کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کو ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ اے این پی ہمیشہ اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور اپنے پانچ سالہ اقتدار میں علاقے کے عوام کا جتنی خدمت کی وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ زلزلہ متاثرین کے امداد اور ان کے بحالی میں اے این پی صف اول کا کردار اد ا کررہی ہے اور سیاست سے بالاتر ہو کر قدرتی افات میں متاثرین کا بلاتقریق خدمت ہمارا شعار ہے ۔مذید انہوں نے کہاکہ زلزلہ سروے میں بلدیاتی نمائندے کی حیثیت سے شامل ہو کر سروے میں اپنے فرائض منصبی ادا کی ۔
770 total views, no views today


