سوات، حالیہ زلزلے سے متاثرہ ویلج کونسل کوکڑی ، چیتوڑ میں 21 سے زائد گھر مکمل تباہ ہوئے اور کئی کو جزوی نقصان پہنچا ابتدائی سروے مکمل ہونے کے بعد ویلج کونسل کے ناظم امجد علی نے تیس متاثرہ خاندانوں میں ٹینٹ تقسیم کئے جبکہ کئی خاندانوں میں ابتدائی دولاکھ روپے کے چیک بھی دئے گئے اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم امجد علی نے کہاکہ اس علاقے کے متاثرین کا سروے مکمل ایمانداری سے کیاگیاہے اور ابتدائی طورپر ان لوگوں کو ٹینٹ دئے گئے جن کے پاس سرچھپانے کے لئے کوئی اور جگہ نہیں تھی انہوں نے مزید کہاکہ پیر کے روز تک تباہ ہونے والے تمام گھروں کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے جائینگے اس موقع پرا نہوں صوبائی حکومت اور خصوصا سوات کے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے بروقت متاثرین کی مدد کی اور بحالی میں کردار اداکیا اس موقع پر ویلج کونسل کے نائب ناظم امیر ممتاز، اور کونسلران رحمانی گل، حسین جان بھی موجود تھے۔
692 total views, no views today


