سوات،ایس پی ایس کالج کے ہونہا ر طالب علم نے سیکورٹی سسٹم بنا کر قابلیت کا لوہامنوالیا،ایس پی ایس میں جاری سائنس ،آرٹ اینڈ فوڈایگزی بیشن میں تحصیل کبل کے علاقہ علی گرامہ سے تعلق رکھنے والے جماعت نہم کے ہونہار طالبعلم شہباز حبیب کالیزر کے مدد سے بننے والا سیکورٹی سسٹم لوگوں کے توجہ کامرکز رہا،سیکورٹی سسٹم لیزر سے منسلک کیا گیا ہے جس کے سامنے انے والے ہر چیز پر الارم بج اٹھتا ہے،اس بارے میں طالب علم شہباز حبیب کا کہنا تھا کہ سیکورٹی سسٹم پر کل اٹھ سو روپے لاگت ائی ہے اور اس سے عام لوگ بھی مستفید ہوسکتے ہیں جبکہ گھروں اور دکانوں میں چوری کے وارداتوں کے روک تھام میں بھی مفید ثابت ہوسکتی ہے۔
686 total views, no views today
Comments


