مینگورہ ، پاک آرمی کی زیر نگرانی ودودیہ ہال میں تھلیسیمیاکی آگاہی کے بارے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ہیڈکوارٹر 315 بریگیڈبریگیڈےئرحسثیم عبداللہ، اور ڈائریکٹر وجیہہ تھلیسیمیا سنٹر ڈائریکٹر خفیظ ا لرحمان اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈےئرحشیم عبداللہ نے سوات کے لوگوں کو تھلیسیمیاکے علاج معالجے کی تلقین کی اور کہا کہ پاک فوج وجیہہ تھلیسیمیا سنٹرکے ساتھ لوگوں کے علاج کیلئے بھرپور تعاون کرے گی سوات میں 2010 کے بعد تھلیسیمیا کے مریضوں کی تعداد دگنی ہو گئی ہے ۔بریگیڈےئرحسثیم عبداللہ نے وجیہہ تھلیسیمیاسنٹر کو یقین دہانی کرائی کہ پاک آرمی ہر مشکل گھڑی میں آپ کے ساتھ ہے ۔ وجیہہ تھلیسیمیا سنٹر پاک آرمی کے تعاون سے وجود عمل میں آیا اور آرمی ہرطرح کا اس کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ ڈائریکٹر وجیہہ تھلیسیمیا سنٹر ڈائریکٹر خفیظ ا لرحمان کی رپورٹ کے مطابق اب تک پاک آرمی کی بدولت 14500افرادکو مفت خون کا عطیہ فراہم کیا گیا۔ ڈائریکٹر خفیظ ا لرحمان نے پاک آرمی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اہم حقائق پر روشنی ڈا لی اور کہا کہ وجیہہ تھلیسیمیا سنٹر پاک آرمی کے تعاون سے تھلیسیمیا جیسے موزی مرض کے خلاف اپنا جہاد جاری رکھے گا ۔
586 total views, no views today


