سوات ، سوات سمیت ڈویڑن بھر میں بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے، مینگورہ شہر سمیت سوات کے میدانی علاقوں جبکہ بونیر ،دیر ، ملاکنڈکے میدانی علاقوں میں بھی پیر کے روز سے موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا، کالام،میاندم،بحرین اور دیگر بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی شروع ہوا جس کی وجہ سے ان علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا، ضلع بونیر،دیر اپر،دیر لوئر،شانگلہ اور ملاکنڈ کے پہاڑی علاقوں میں بھی بارش اور برف باری سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگرا، ان علاقوں میں زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، شانگلہ میں سب سے زیادہ بارش ہیڈ کوارٹر الپوری،لیلونئی،کروڑہ،شاہ پور،اولندر ،رانیال،ڈھیری،مارتونگ،دیدل کماچ،الوچ،پورن چکیسر،میں ہوئی جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں مانئی سر،شلخو سر،چانگا،سپن سر،کاپر بانڈہ،یخ تنگی،اجمیرسر،اور دیگر پہاڑی سلسلوں پر برف باری ہوئی جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برف باری کا یہ سلسلہ دو دن جاری رہنے کا امکان ہے۔
606 total views, no views today


