مینگورہ ، کبل سرسینئی میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والا شخص کے قتل کا معمہ حل ،ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق اہم انکشا فا ت متوقع مزید تفتیش جاری, گزشتہ دنوں سرسینئی میں رات کے وقت ایک گھر کے اندر ایک شخص کو قتل کرنے والا ملزم کو کبل پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے
پولیس کے مطابق واجد علی ولد قریب اللہ سکنہ سر سینئی نے دوارن تفتیش گزشتہ دنوں اختر علی ولد عبد الستار کو قتل کرنے کا اقرار جرم کر لیا ہے جس کی مزید تفتیش جاری ہے انسپکٹر امجد خان نے کہا کہ ہم نے کوششوں کے نتیجے میں ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے علا قے میں خوف وہراس کا خا تمہ کر دیا ہے اس طرح کوئی بھی ملزم قانون سے بچ نہیں سکتے ہم علا قے کو جرائم سے پاک کر کے دم لینگے۔
220 total views, no views today


