بریکوٹ ، خیبر پختوں خواہ حکومت نے کسان پیکج انصاف فورڈ سیکورٹی پروگرام متعارف کر ا یا ہے، سوات زلزلہ دگان متاثرین کیلئے انصاف پروگرام کی طرف سے کسانوں کیلئے کو گندم ائے ہیں، جس کیلئے زمندارفارم سنٹر تحصیل بریکوٹ جا تے ہیں، تو فلڈ اسسٹنٹ زمنداروں کو پہلے 600 روپے کا ٹوکن کا مطالبہ کر تے ہیں، فلڈ اسسٹنٹ کے کہتے ہیں کہ پہلے اس پروگرام کا ممبر بنو، پھر اپ کو اس پروگرام میں گندم دیا جا ئے گا، ان خیالات کا اظہار ویلج کونسل ابوہا کے جنرل کونسلر نثارالملک خان، سمع اللہ عطاللہ۔ افتاب خان۔جنرل کونسلر ممتاز خان ۔ جنرل کونسلر لطف خان،رضاخان ودیگر نے ایک تحریر ی بیان جاری کر تے ہو ئے کیا ، انہوں نے کہا کہایک ایکڑ زمین کیلئے 50 کلو گندم اور ایک جریب کیلئے 25 کلو گندم ہے، لیکن فلڈ اسسٹنٹ زمیداروں سے انتہائی بداخلاقی سے پیش اتے ہیں،زمینداروں سے 600 روپے کے وصولی کے بارے ایگریکلچرل افسر سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹوایگرکلچرل افسر سوات کا حکم ہے، اس طر ح فارم سنٹر ابوہا کے انچارج کے زمینداروں کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر کسی نے 600 روپے کا ٹوکن نہیں لیا ، تو ان سے گندم کا واپس کر دیا جا ئے گا،انہوں نے خیبر پختوں خواہ حکومت وزیر اعلی ، صوبائی وزیر زرعت سے پر زور اپیل کر تے ہو ئے کہا کہ گندم تخم کا طریقہ کار واضح کر یں ،اور زمینداروں کے شکایات کا نوٹس لیں،
510 total views, no views today


