مینگورہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سلیم خان نے کہاہے کہ پارٹی کے شریک چیئرمین بلاؤل بھٹو نے متاثرین زلزلہ کیلئے پیکج کا اعلان کیا ہے جس میں عنقریب سوات کے متاثرین کا حصہ ملے گا جسے مستحقین تک پہنچانے کیلئے ایک موثر لائحہ عمل تیار کررہے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی پی پی کی جانب سے ملنے والا پیکج اگر مستحق افرادتک پہنچاناہے تو پارٹی قائدین کو چاہئے کہ وہ اسے پارٹی رہنماؤں کی بجائے پارٹی مشران کی موجودگی میں ہر ضلع کے متعلقہ ڈی سی کے حوالے کریں تو یقیناََ وہ سامان زلزلہ زدگان تک پہنچ جائے گا،انہوں نے کہاکہ پیکج کے حوالے سے پارٹی کے صوبائی صدر خانزادہ خان نے اجلاس طلب کیا تھا جس میں سوات سے پارٹی رہنما شمشیرعلی خان ایڈووکیٹ نے شرکت کی جہاں پر موصوف نے صوبائی صدر سے کہاتھا کہ پیکج انہیں بھیجاجائے ہم اسے تقسیم کریں گے،سلیم خان نے کہاکہ پارٹی رہنماؤں کو پیکج نہیں بھیجناچاہئے کیونکہ اس طرح وہ پیکج صحیح مستحقین تک نہیں پہنچ پائے گا ،انہوں نے کہاکہ پارٹی قائدین سے اپیل کرتے ہیں وہ پارٹی مشران کی موجودگی میں متاثرین کے پیکج کو ہرضلع کے ڈی سی کے حوالے کریں تاکہ وہ زلزلہ زدگان کو مل سکے۔
442 total views, no views today


