سوات ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک و امداد باہمی محب اﷲ خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صو بہ بھر کی خواتین کو ہنرمندبنانے اور انہیں اپنی پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے پر عزم ہے تاکہ وہ معاشرے میں عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ یہ بات انہوں نے ضلع سوات کے دورے کے دوران سید و شریف سوات میں کو آپریٹو وومن ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن سنٹر کے معائنے کے موقع پر کہی۔اس موقع پررجسٹرار کوآپریٹو ضلع سوات فداﷲ خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمرا ہ تھے۔وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کو کوآپریٹو وومن ہینڈی کرافٹ سنٹر کی کارکردگی کے بارے میں بتایا گیاکہ مذکورہ سنٹر کا قیام سیدو شریف سوات میں 1978ء میں خواتین کے اقتصادی حالت بہتر بنانے اور انکے ہنر کو ترقی دینے کیلئے عمل میں لایاگیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سنٹر میں تجربہ کار اساتذہ کی زیر نگرانی ملاکنڈ ڈویژن کی خواتین کو مختلف کورسز جن میں کپڑوں کی سلائی و کڑھائی، کشیدہ کاری ،فینسی کرافٹ ،فیبرک اور سکواشیز وغیرہ میں تربیت دی جارہی ہے اور ساتھ ہی تربیت یافتہ خواتین کیلئے خام مال کا بندوبست کرنا یعنی کپڑاو دھاگا فراہم کرنا اور تیارشدہ اشیاء کی فروخت کے اقدامات بھی کئے جاتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی محب اﷲ خان نے سنٹر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کی خواتین بہت خوش قسمت ہیں کیونکہ وہ مذکورہ مرکز سے ضروری تریبت حاصل کرنے کے بعد اپنے گھروں کی چاردیواری کے اندر بہتر طورپر اپنے لئے ذرائع معاش پیدا کر سکتی ہیں۔انہوں نے سنٹر کی ا نتظامیہ کو یقین دلایا کہ حالیہ زلزلے سے متاثرہ عمارت کی جگہ جلد نئی عمارت تعمیر کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مزید مراکز تعمیر کرنے اور نئی سوسائٹیز بھی تشکیل دی جائیں
490 total views, no views today


